ہجر کاٹا وصال دیکھیں گے


ہجر   کاٹا    وصال   دیکھیں   گے

تیرے   سارے  کمال  دیکھیں   گے

آنکھھ میں آنکھھ  ڈال  دیکھیں  گے

جو  بھی   آیا   وبال  دیکھیں   گے

سامنے   ہم   تجھے   بٹھائیں   گے

خوب  تیرا   جمال   دیکھیں    گے

تیری  اُلجھی لٹوں سے کھیلیں  گے

چہرہء   بے   مثال    دیکھیں    گے

شام  کو   صبح   کو    بہانوں    سے

تیری  مستانہ    چال     دیکھیں    گے

سانس  رُک   سا   گیا   تھا  سینے  میں

اِسکو   پھر   سے   بحال   دیکھیں   گے

بات   جو   کہتے   ہو   وہ    مانیں    گے

کر     کے    اپنا    خیال    دیکھیں     گے

جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں۔ مصنف کے کام کے کسی بھی حصے کی فوٹو کاپی، سکیننگ کسی بھی قسم کی اشاعت مصنف کی اجازت کے بغیر نہیں کی جا سکتی۔

Advertisements

2 تبصرے

  1. فروری 2, 2010 بوقت: 3:09 شام

    اچھا ہے ۔ خیال کی گہرائی اور تنوع اور بڑھ جائے تو خوب ہے

    • Naeem said,

      فروری 4, 2010 بوقت: 9:17 صبح

      اللہ کا کرم جاری رہا تو آہستہ آہستہ مزید بہتری ہو گی۔۔۔


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: